انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 پیسے کی کمی

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک …

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 25 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 24 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 69 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے 17 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔