انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

106
US dollar
US dollar

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 94 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 55 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 28 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 905 روپے 44 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔