انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

200
State Bank

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 23 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 77 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 34 پیسے رہی، کویتی دینار کی 909 روپے 40 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔