اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا،گروپ اے میں بہاولپور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس اوراسلام آباد جبکہ گروپ بی میںفاٹا ، پشاور، کراچی بلیو اورلاہور بلیو کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بہاولپور نے حیدرآباد کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا،مرغزار گراﺅنڈ ، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے فیصل آباد کو 169 رنز سے ہرا دیا،نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے آزادجموں و کشمیر کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا،ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں کھیلے میچ میںاسلام آباد نے ڈیرہ مراد جمالی کو 8وکٹوں سے ہرا دیا