انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

79
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں کراچی وائٹس نے لاہور بلیو کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا،کراچی وائٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کراچی وائٹس کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنائے، عمیر یوسف نے ایک چھکے اور چودہ چوکوں کی مدد سے 135 رنز، محمد طحہ نے دس چوکوں کی مدد سے 72 رنز، جہانگیر سلطان نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 63 رنز،رام راوی نے دو چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے، رضوان صدیق نے 70 رنزبناکر تین اور قاسم اکرم نے 47 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا