انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

140
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (کل) ہفتہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ کراچی وائٹس کی ٹیم فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سیالکوٹ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس، فیصل آباد، لاہور وائٹس، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر، لاہور بلیو، کوئٹہ، راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل تھیں۔