26.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںانٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے...

انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 مئی (اے پی پی):27 ویں انٹر نیشنل بکرا ‘بچھڑا ‘اونٹ میلہ میں لاہور کے 257کلوبکرے قلندر نے پہلی پوزیشن کیساتھ سات لاکھ روپے کا انعام جیت لیا، سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کا مقابلہ بھی احسن ہاشمی آ ف لاہورکے 1430کلو وزنی باس نامی نے جیت کر 3لاکھ روپے کاپہلاا نعام اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحت مند خوبصورت اور وزنی بکروں ‘بچھڑوں اونٹوں بھینسوں کے مقا بلے زر عی یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے بانی چیئرمین آ رگنائز نگ کمیٹی چوہدری عطامحمدگجر کی سربراہی میں 27 ویں سالانہ 2025 کے اس تین روزہ میلے میں دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے پالتو مویشیوں کیساتھ شرکت کی وزنی بکروں کے مقابلہ میں گوجرانوالہ سے فرخ اعجاز کے 256 کلو بکرے مرشد نے دوسری پوزیشن کا تین لاکھ روپے جبکہ لاہور سے احسن ہاشمی کے247کلو بکرے سلطان نے تیسرا انعام ایک لاکھ روپئے جیتا۔وزنی بچھڑے کا دوسرا انعام فرخ اعجاز کے1428کلوبچھڑے نے جبکہ لاہور سے زاہد جٹ کے1365کلو بچھڑے نے میڈل جیتا۔زیادہ دودھ دینے والی بکریوں کے مقابلے میں کامونکی سے آ ئیبابابلو کی بکری مستانی نے9کلو 500گرام دودھ دیکر نہ صرف پہلا انعام 2لاکھ روپے جیت لیا بلکہ ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ملک عمران فیصل آباد کی بکری بلی ڈاچی نے8کلو 7گرام اوراللہ دتہ کی بکری سوہنی نے7کلو 455گرام دودھ دیکر دوسرا اور تیسرا انعام اپنے نام کیا۔وزنی چھتروں کے مقابلہ میں فرخ اعجازکے 190 کلو شہزادہ پہلے نمبر پر آ یا اور 3لاکھ کاانعام جیتا۔لاہور کے عمربٹ کا177کلوچھترانے دوسری پوزیشن پر ایک لاکھ اور فرخ اعجازگوجرانوالہ کے173کلوچھترے نے تیسرا انعام50ہزار رو پے جیت لیا۔

وزنی اونٹ مقابلہ میں عادل چٹھہ گوجرانوالہ کے1415کلو فخر پاکستان پہلے نمبرپر3 لاکھ، فرخ اعجازکے1410کلوکملانامی اونٹ کو دوسرا انعام ایک لاکھ جبکہ لیہ بھکر سے حاجی اللہ بخش کے 1335کلواونٹ کو تیسرا انعام50ہزار دیاگیا۔وزنی بھینسے کٹے کامقابلہ میں علی عطاکے1026کلو نے پہلا انعام جیتا۔تین روزہ خوبصورت صحت مند وزنی بکرے بچھڑے چھترے اونٹ بھیسے مقابلوں میں کل 21 مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔

ان میں ٹیڈی کراس اور پیور بکرے بکریاں سینگ اور بغیر سینگ والے بکرے زیادہ دودھ دینے والی مختلف نسلوں کی بکریوں کے مقابلے شامل تھے۔ فیصل آباد انٹرنیشنل بکرا بچھڑا ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین چوہدری عطا محمدگجر کی زیر قیادت عید قرباں کے موقعے پر عید سے کچھ دن پہلے یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ان کا مقصد قربانی کے جانوروں کی بہتر پرورش یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلہ میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے کاوش کو آ گے بڑھانا ہے اس لئے یہ مقا بلے گزشتہ 27سال سے پورے اہتمام کیساتھ منعقد ہورہے ہیں۔

چوہدری عطا محمد نے بتایا کہ ان مقابلوں میں کئی عالمی ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔ 2021 میں وزنی بکرے،2024 میں دنیاکے سب سے وزنی اونٹ اوراس سال سب سے زیادہ دودھ دینے والی بکری نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سالانہ فیسٹول پر تقریبا 20 ملین رو پے لاگت آ ئی جبکہ صدر فرخ اعجاز نائب صدور شیخ عبد الوہاب،اسد بٹ جنرل سیکرٹری چوہدری عاطف، سرپرست اعلیٰ احسن ہاشمی،آرگنائزنگ کمیٹی چوہدری محمد اشرف سمیت دیگر ممبران نے شب وروز بھاگ دوڑ اور بھر پور کاوشوں کیساتھ سالانہ مقابلوں کے اہتمام اور انتظامات کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں