لاہور۔9جنوری (اے پی پی):انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انٹر ڈویژن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں ملتان کے احمد عثمان اور فیصل آباد کے خزیمہ شہزاد فائنل میں پہنچ گئے ، گرلزسنگلز ایونٹ میں راولپنڈی کی سمین فیصل اور گوجرانوالہ کی حمنا ارشاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جاری جمنازیم ہال میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ملتان کے احمد عثمان لاہور کے شاہ زیب کو 0-2 سے ہراکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
احمد عثمان نے 21-15, 25-23 سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد کے خزیمہ شہزاد نے بہاولپور کے حسیب کو0-2سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی،خزیمہ شہزادنے 23-21، 21-18 سے فتح سمیٹی۔ اسی طرح گرلز کے بیڈ منٹن سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی کی سمین فیصل گوجرانوالہ کی سمیعہ نوید کو0-2سے ہرا کرفائنل میں پہنچ گئی، فائنل 21-17،23-21 پوائنٹس سے جیتا،دوسرے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ کی حمنا ارشاد نے راولپنڈی کی عائشہ ملک کو 0-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی،حمنا ارشاد نے 21-5،21-2 سے کامیابی حاصل کی ہے،گرلز اینڈ بوائز کے فائنل مقابلے (کل )10جنوری کو ہوں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے فائنل میں پہنچنے والے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کو مبارکباددی ہے،انڈر 16 انٹر ڈویژن بیڈ منٹن چیمپئن شپ گرلز سنگلز کوارٹر فائنلز میں ساہیوال کی انوشہ نے گوجرانوالہ کی سمیعہ کو 21-3، 21-7 سے شکست دی،
راولپنڈی کی سمین نے لاہور کی اریبہ بٹ کو 21-18، 21-10، 21-16 سے ہرادیا،راولپنڈی کی عائشہ نے فیصل آباد کی سمن کو 21-10،21-11 سے شکست دی،گوجرانوالہ کی حمنا ارشاد نے لاہور کی روشن احسان کو 21-23، 21-13،21-16 سے ہرادیا،انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز کوارٹر فائنلز میں بہاولپور کے محمد حسیب نے گوجرانوالہ کے سید راغب شاہ کو 21-11،21-17 سے شکست دی،فیصل آباد کے خزیمہ نے لاہور کے حسین شہزاد کو 21-18،21-17 سے ہرایا،
ملتان کے احمد عثمان نے فیصل آباد کے عبداللہ نوید کو 21-14، 21-10 سے شکست دی،لاہور کے شاہ زیب نے راولپنڈی کے سلیمان کو19-21، 21-19،21-17 سے شکست دی۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم،پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرینہ وقار اور ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔