اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا لی ہے، سیمی فائنلز (آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ لیاقت جمنیزیم میں جاری چیمپئن شپ میں جمعہ کو کھیلے گئے آخری میچز میں نیوی نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو 22-7 پوائنٹس، واپڈا نے پولیس کو 34-12 پوائنٹس جبکہ آرمی نے ایئر فورس کو 30-20 پوائنٹس سے ہرایا، اسطرح نیوی، ایئر فورس، آرمی اور واپڈا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنلز میں نیوی کا مقابلہ ایئر فورس اور آرمی کا مقابلہ واپڈا سے ہو گا۔