اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل قومی کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل (کل) اتوار کو لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان ریلوے جبکہ گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز شامل ہیں۔