23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانٹر کلب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ...

انٹر کلب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل

- Advertisement -

فیصل آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر کلب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے 10 ٹیموں کے 97 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں۔ گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی، فیصل آباد میں کھیلے گئے 46 کلوگرام ویٹ میں منہال افضل (خیبر پختونخوا)، عائشہ ممتاز (پنجاب)، شمسینہ (سندھ) اور نور فاطمہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

لڑکوں میں حمزہ اور ابرار (پنجاب)، عبدالحفیظ (سندھ)، نصیب اللہ (بلوچستان) نے،48کلوگرام میں عبدالشحزان خان (سندھ)، ضمیر علی (کے پی)، تبریز (سندھ) محمد ادریس (بلوچستان) نے،50 کلوگرام وزن میں قصرہ کلیم (آزاد جموں کشمیر), عائشہ ناصر (پنجاب) حاجرہ سعید (اسلام آباد)، مسفیرہ (سندھ)، جنید حسین (خیبرپختونخوا) ناد علی (پنجاب)، محمد سدیس (سندھ)، مرتضیٰ (بلوچستان) نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، 52 کلوگرام میں ساجد علی (پنجاب)،

- Advertisement -

ہمایوں (بلوچستان)، ظفر (بلوچستان)، عادل خان (سندھ)، مہوش (اسلام آباد)، علینہ فیاض (پنجاب)، مروہ (سندھ)، کرن نیاز (پنجاب)، 57 کلوگرام میں غلام مصطفیٰ (سندھ)، حسیب علی (سندھ)، طلال (پنجاب)، عبداللہ (خیبرپختونخوا) نے،60 کلوگرام میں محمد علی شہزاد(آزاد کشمیر), عرفان (خیبرپختونخوا)، سید طیب (بلوچستان)، شمس القمر (سندھ)،63 کلوگرام میں یوسف باجوہ (پنجاب)، عجب گل (اسلام آباد)،عمیر خان (بلوچستان)، عدنان خان (سندھ) نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں