انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اینڈ ٹریڈ مارک رجسٹریشن برائے ایس ایم ایز ، تربیتی ورکشاپ (کل) ہو گی، سمیڈا

109

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کے زیر اہتمام منافع بخش کاروبار میں اضافے کے لیے ’’انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اینڈ ٹریڈ مارک رجسٹریشن فار ایس ایم ایز‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپکل(30 جنوری 2024 کو) منعقد ہو گی۔ سمیڈا کے حکام کے مطابق تربیتی ورکشاپ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوگی۔

تربیتی پروگرام انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے تعارف کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا کہ کس طرح آئی پی آر کی رجسٹریشن ایس ایم ایز کے لیے اہم ہے، ٹریڈ مارکس، نئے ٹریڈ مارکس کا انتخاب کیسے کریں، ٹریڈ مارک کی رجسٹریشن کا مکمل عمل اور رجسٹریشن کے بعد کی ضرورت کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ تربیتی سیشن میں جی ٹی سی سی آئی کے ممبران کے علاوہ اس موضوع پر معلومات کو بہتر بنانے کے خواہشمند افراد تربیتی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔