29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںانٹیلی جنس شعبہ میں مہارت وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید چیلنجز...

انٹیلی جنس شعبہ میں مہارت وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ تربیت ناگزیر ہے، ڈی پی او ایبٹ آباد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل نے ایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں بیسک انٹیلی جنس کورس 93 نمبر کامیابی سے مکمل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس عارف جاوید خان، ایس پی محمد اشتیاق سمیت دیگر افسران بھی ڈی پی او ایبٹ آباد کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ شرکا سے خطاب کے دوران ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ انٹیلی جنس کے شعبہ میں مہارت وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ تربیت انتہائی ناگزیر ہے، ایبٹ آباد پولیس سکول آف انٹیلی جنس کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے جو پولیس افسران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او عمر طفیل نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں نہ صرف جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت ہوتی ہیں بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بناتی ہیں۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب کے دوران ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس عارف جاوید خان نے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کو پولیس فورس کی پیشہ وارانہ تربیت اور انٹیلی جنس شعبہ میں تعاون پر شیلڈ پیش کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں