19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںانٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کی تقریب 6 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کی تقریب 6 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):ملک کے دیانتداراور اصلاح پسند سرکاری ملازمین کی تلاش اور انہیں سراہنے کے لیے“انٹیگریٹی آئیکون 2023” ایوارڈز کی تقریب 6 دسمبر کو اسلام آباد می منعقد ہوگی۔ انٹیگریٹی آئیکون کے منتظم ادارے اکاؤنٹیبلٹی لیب کے کنٹری ڈائریکٹر فیاض یاسین کے مطابق انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کا مقصد ایسے سرکاری ملازمین کی تلاش ہے جو اپنے اداروں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں،انٹیگریٹی آئیکون ایک عالمی مہم ہے جس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کے سرکاری شعبے کے ملازمین کو ان کے مثبت کاموں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب میں ملک بھر سے چُنے جانے والے سرکاری ملازمین کو ان کی دیانتداری ، عوام الناس کے لیے خدمت کے جذبے اور اپنے اپنے اداروں میں مثبت تبدیلی کاباعث بننے پر انٹیگریٹی آئیکون کا ایوارڈ دیا جائے گا ۔ فیاض یاسین نے کہا کہ ہمیں اس سال ملک بھر کے مختلف سرکاری محکموں کے سینکڑوں ملازمین کی نامزدگیاں موصول ہوئیں جن میں سے حتمی فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے،

- Advertisement -

ہر سال منعقد ہونے والہ انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب کے بعداکاؤنٹیبلٹی لیب ملک کے اندر سالمیت کو آگے بڑھانے کے لئے ایوارڈ جیتنے والے ایماندار سرکاری افسران کیساتھ مل کر کام کرتی ہے، رواںسال انٹیگریٹی آئیکون کی تقریب مسلسل 8 ویں سال منعقد ہورہی ہے جس کا انتظام اکاونٹیبلٹی لیب کے پاس ہے ، اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان، پورے پاکستان میں فعال شہریوں اور ذمہ دار راہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے،

لیب تخلیقی مہمات تیار کرتی ہے اور سول سوسائٹی میں تبدیلی لانے والوں کے لئے ایک انتہائی مسابقتی احتسابی انکیوبیٹر چلاتی ہیں اور پاکستان میں شہریوں کے تاثرات ریکارڈ کرنے کے لئے نئے طریقہ کار تیار کرتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں