فیصل آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی):انچارج دارالامان فیصل آبادلبنیٰ اشفاق نے دارالامان میں مقیم3 خواتین کے ورثاکی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ لبنیٰ اشفاق نے بتایا کہ مسماۃ تسلیم دختر نامعلوم یکم دسمبر 2024،مسماۃ رومانہ زوجہ رحمت27 دسمبر اور گونگی بہری خاتون جواپنا نام نہیں بتاسکتی15اکتوبر 2024سے دارالامان فیصل آباد میں مقیم ہیں جو اپنے گھر کا ایڈریس بتانے سے قاصر ہیں۔انچارج دارالامان نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی مذکورہ خواتین کے گھروالوں کے بارے میں جانتا ہو توفوری دارالامان فیصل آباد سے رابطہ یا محمد ثاقب ندیم کے فون نمبر 0345-7766877 اورعثمان یوسف کے موبائل نمبر 0305-7281111پر اطلاع کریں۔