انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے صدر چیمبر سید احتشام مظہر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی

سیالکوٹ۔ 15 جولائی (اے پی پی):انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔انہوں نے صدر چیمبر سید احتشام مظہر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ مشتاق احمد اعوان نے چیمبر کے صدر کو 212 وفاقی محکموں کی فہرست دی اور کہا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے چیمبر کو یہ سہولت دینا چاہتے ہیں کہ وفاقی محتسب پاکستان کے دائرہ کار میں جو 212 وفاقی محکمے آتے ہیں

ا ن کے خلاف پبلک شکایات کے ازالہ کیلئے سیالکوٹ چیمبر کو وفاقی محتسب کے آن لائن پورٹل CMIS سے منسلک کیا جا سکے۔ چیمبر کے صدر نے اس پیشکش پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس پیشکش سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ چیمبر کے صدر نے مشتاق احمد اعوان کا سیالکوٹ چیمبر کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کی۔

مزید خبریں