انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجن کا اے پی پی سٹیشن آفس کا دورہ

113
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

سرگودہا۔8مئی (اے پی پی):انچارج وفاقی محتسب سرگودھا ریجن مشتاق احمد اعوان نے بدھ کے روز اے پی پی سٹیشن آفس سرگودھا کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد وفاقی محتسب سرگودھا ریجن اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سرگودھا آفس کے درمیان باہمی تعاون کو تیز کرنا ہے۔

انچارج وفاقی محتسب مشتاق احمد نے کہا کہ اے پی پی پاکستان کی سب سے بڑی خبر رساں ایجنسی ہے اور ریاست کا ذُمہ دار میڈیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیڈ آفس کی جانب سے اے پی پی سرگودھا کو آپریشنل ہدایات کے مطابق اے پی پی سرگودھا عوام میں اس کی افادیتا ور اس کے دائرہ اختیار کو اُجاگر کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

مخدوم شاہ لطیف نے انچارج وفاقی محتسب کو یقین دلایا کہ اے پی پی ہیڈ آفس کی ہدایت کے مطابق اے پی پی وی این ایس (ویڈیو نیوز سروس) ٹیم اور صحافی وفاقی محتسب کی کارکردگی کو اُجاگر کرنے والے مختصر ویڈیو کلپس کے لیے تعاون کریں گی۔ مشتاق احمداعوان نے کہا کہ زیادہ تر لوگ انچارج وفاقی محتسب کے مقاصد اور دائرہ کار سے ناواقف تھے جس کی وجہ سے انہیں وفاق محتسب کے حوالے سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 2023ء کے دوران وفاقی محتسب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر تمام دفاتر کی تشویش سے پہلے نمبر پر رہا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب نے 2023ء میں 3622 شکایات موصول ہوئیں جن میں 3454 شکایات کا ازالہ کیا گیا جو کہ بے مثال کارکردگی تھی۔ ملاقات میں سینئر صحافی اطہر ندیم، رپورٹر رانا محمد وقاص، تنویر احمد قریشی، فوٹوگرافر حسن محمود، کیمرہ مین اظہر حسین اور محمد عثمان ودیگرنے شرکت کی۔