- Advertisement -
ہری پور۔ 2 جون (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں پولیس کی منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔ انچارج چوکی رضوان شہید محمد عمران نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف ولد اختر نواز سکنہ ڈنگی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو 99 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ انچارج چوکی رضوان شہید محمد عمران نے بتایا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604171
- Advertisement -