انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، پاکستان اور یو اے ای (کل) مدمقابل ہوں گے

166
U-19 Asia Cup Semi-Finals
U-19 Asia Cup Semi-Finals

دبئی۔14دسمبر (اے پی پی):مینز انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف (کل) جمعہ کو آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ دبئی میں مدمقابل آئے گی۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے، ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم یو اے ای کی بھی گروپ بی میں کارکردگی بہترین رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ دلچسپ ہونے کی توقع ہے، دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2021ء میں آمنے سامنے آئیں جس میں قاسم اکرم کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 نے 21 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تینوں گروپ میچوں میں بہترین کھیل پیش کیا تاہم ہمارا مقصد انڈر 19 ایشیا کپ جیتنا ہے، ہم ہر میچ کے بعد اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ بھی (کل) جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔