انڈر 19 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دیدی، کیوانا مفاکا پلیئر آف دی میچ قرار

159
انڈر 19 ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دیدی، کیوانا مفاکا پلیئر آف دی میچ قرار

پوچیفسٹروم۔2فروری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ کے 233 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 23.2 اوورز میں ہی 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کوینا مفاکا کو 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جمعہ کو پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 ون ڈے ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بنائے، اوپنر لوان ڈری پریٹوریس نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، سٹیو سٹولک 22، روماشان پلے 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ریلے نورٹن 41 اور اینکوبانی موکینا 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکن بائولر وشوا لہیرو، مالشا تھاروپاتھی اور سوپن ودوگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے 233 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 23.2 اوورز میں ہی 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکن بیٹرز نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا جب اس کے 3 مستند بلے باز 13 رنز پر ڈھیر ہوگئے اس کے بعد آنے والے بیٹرز نے کچھ حد تک مزاحمت کی تاہم کیوانا مفاکا اور ریلے نورٹن کی نپی تلی بائولنگ کی بدولت باقی بیٹرز بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے،

شاروجان شاموگناتھن 29، مالشا تھاروپاتھی 21، دینورا 19 اور ہیرون کاپوروبندارا 16 رنز پر آئوٹ ہوئے۔ کوینا مفاکا نے 21 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریلے نورٹن نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔