کوالالمپور۔22دسمبر (اے پی پی):انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے ۔
گنگاندی تریشا نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، بنگلہ دیش کی فرزانہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18.3 اوورز میں 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،
جویریہ فردوس 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، بھارت کی طرف سے ایوشی شکلا نے تین جبکہ سونم یادیو اور پرنکیا نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، گنگاندی تریشا کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا ۔