- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):انڈر 22 خیبرپختونخوا گیمز میں ہزارہ ڈویژن نےدوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ہزارہ کی مختلف ٹیموں نے سونے کے 15،سلور کے 20 اور کانسی کے 25 تمغے حاصل کر لیے۔
ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان نے کہاکہ ہزارہ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔خیبر پختونخواہ گیمز میں صوبے بھر میں ہزارہ کی دوسری پوزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں محدود وسائل کے باوجود بھی کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،بہت جلد پورے ہزارہ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565631
- Advertisement -