انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام بارے آئی سی سی آئی کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا، احسن ظفر بختاوری

105
بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کرے، ناصر منصور قریشی

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کاروبار کے فروغ کے لئے جڑواں شہروں کے مضافات میں اپنی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔یہ بات جنرل منیجر بزنس ڈویلپمنٹ پی آئی ای ڈی ایم سی آمنہ فیصل نے پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اس کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اس لئے وہ ملک کی معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر سہولت کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی۔پی آئی ای ڈی ایم سی تعاون وطن کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔صوبے میں صنعتی ترقی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب کے چند اہم اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت انکم ٹیکس میں 10 سال کی چھوٹ اور صنعتی مشینری کی درآمد پر تمام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں ایک بار چھوٹ دے رہی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے مہمان خصوصی کو دارالحکومت کی تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لئے آئی سی سی آئی کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔