انڈس فارما نیشنل سینئرز اور جو نیئرز ٹینس چیمپئن شپ27 اگست سے شروع ہوگی

153

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے زےر اہتمام انڈس فارما نیشنل سینئرز اور جو نیئرز ٹینس چیمپئن شپ27 اگست سے2 ستمبر تک کراچی کلب میںکھےلی جائے گی۔ اےونٹ کو انڈس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسپانسر کیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصےلات کے مطابق چیمپئن شپ کےلئے 50 ہزار انعامی رقم مقرر کی ہے اس ٹورنامنٹ میں قومی سطح کے جونیئرز 18,۔16۔14۔12۔ 10۔ اور گرلز 18 اور سینئرز کے 35 سنگلز35 ڈبلز اور45 دبلز کے مقابلے کھےلے جائےں گے جبکہ سندھ سطح کے مینز سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔