24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانڈونیشیا، اچانک سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق ، ایک لاپتہ

انڈونیشیا، اچانک سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق ، ایک لاپتہ

- Advertisement -

جکارتہ ۔25اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں اچانک آنے والے سیلاب نے 5 افراد کی جان لے لی جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔شنہوا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیڈی ریجنسی کے کوٹ کوالا دریا میں پیش آیا، جہاں متاثرہ افراد نہا رہے تھے۔صوبائی ریسکیو ادارے کے سربراہ ابنُ حارث الحسین نے بتایا کہ اچانک سیلاب نے نہانے والے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق دریا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ گیا، جس نے دریا میں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران دریا اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں