انڈونیشیا، پام آئل کی پیداوار اور برآمد میںکمی

76

جکارتہ ۔ 27 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا میں اکتوبر کے دوران پام آئل کی پیداوار اور برآمد میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ اس کی طلب میں کمی آنا تھا۔انڈونیشیا کی سرکاری پام آئل ریسرچ فرم اور دو نجی گروپس کی جائزہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران پام آئل کی پیداوار میں 3.99 ملین ٹن اور ستمبر میں 4.25 ملین ٹن کمی آئی ہے اور اس عرصہ کی دوران بائیو ڈیزل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر میں انڈونیشیا سے پام آئل کی 3.03 ملین ٹن ستمبر کے مقابلے3 ملین ٹن کم رہی جبکہ اکتوبر میں مقامی کھپت کا حجم 1.24 ملین ٹن رہا۔اکتوبر کے آخر تک پام آئل کا سرکاری ذخیرہ 4.35 ملین ٹن آگیا جو کہ ستمبر 4.80 ملین ٹن پر تھا۔