انڈونیشیا ، آتشزدگی کے باعث قریبی 80گھروں کو خالی کروا دیا گیا

59

جکارتہ ۔14نومبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا کے ریفائنری کمپلیکس میں آتشزدگی کے باعث قریبی 80گھروں کو خالی کروا دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ توانائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا کے ریفائنری کمپلیکس میں آتشزدگی کے باعث قریبی 80گھروں کو خالی کروا کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ا

نہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے2گھنٹوں کی مصروفیت سے جانی ومالی نقصان کے بغیر آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر ایندھن اور مائع پٹرولیم گیس کی فراہمی کے آلات محفوظ ہیں۔