جکارتہ ۔19اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے عہدہ چھوڑنے سے چند ہفتے قبل کابینہ میں ردوبدل کردیا۔اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے چند ہفتے قبل کابینہ میں ردوبدل کیا ہے تاکہ اپنے جانشین و وزیر دفاع پربووو سوبیانتو کواقتدار کی منتقلی آسان بنائی جا سکے۔
انہوں نےقانون و انسانی حقوق، توانائی و معدنی وسائل اور سرمایہ کاری کے نئے وزرا کے ساتھ ساتھ فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی کے نئے سربراہ سے بھی عہدوں کا حلف لے لیا۔سابق وزیر برائے سرمایہ کاری بہلل لاہادالیا کو توانائی اور معدنی وسائل کی وزارت سونپی گئی ۔ روزان روزلانی کو نیا سرمایہ کاری کا وزیر جبکہ پرابوو کی گیریندرا پارٹی کے رکن سپراتمین اینڈی اگتاس کو وزیر قانون اور انسانی حقوق مقرر کیاگیا ہے۔