انڈونیشیا ، فضائیہ کا مال بردار طیارہ گر کر تباہ، 13 ہلاک

109

جکارتہ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس پر سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تلاش اور امداد کی سرکاری ایجنسی کے حکام کے مطابق طیارہ اتوار کی صبح ایک تربیتی مشق کے دوران پاپوا کے علاقے میں ایک پہاڑ سے جا ٹکرایا۔ہرکولیس سی۔130 مال بردار طیارے نے ٹیمیکا سے اڑان بھری اور اپنی منزل وامینا سے کچھ ہی دیر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔