30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانڈونیشیا ، 75 روہنگیا مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک دیا...

انڈونیشیا ، 75 روہنگیا مہاجرین کو ساحل پر اترنے سے روک دیا گیا،شہریوں نے کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں

- Advertisement -

جکارتہ ۔31جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے حکام نے ساحل کے قریب کم از کم 75 روہنگیا مہاجرین جن میں چار بچے شامل ہیں ،کو کشتی سے اترنے سے روک دیا۔ اے ایف پی کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مہاجرین کو صوبہ آچے کے لیوگے ساحل پر اترنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں کشتی میں ہی رکنے کا حکم دیا جس کی وجہ سے مہاجرین کشتی میں پھنس گئے۔لیوگے ساحل پر موجود مقامی افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے کشتی میں سوار مہاجرین کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں اور کشتی کی تصاویر لی ہیں جبکہ ساحل پر پولیس تعینات ہے۔

عام تعطیل کے باعث ساحل پر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ظلم و ستم کا سامنا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد اپنی جان کی پروا ہ کئے بغیر ملائیشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں