انڈونیشیا طیارہ حادثہ، سرچ ٹیموں نے طیارے کی نشستیں، پہیے اور دیگر حصے تلاش کر لیا

72

جکارتہ ۔ 2 نومبر (اے پی پی) سرچ ٹیموں نےانڈونیشیا کے حادثے کا شکار ہونے والے لائن ایئر کے مسافر بردار طیارے بوئنگ 737 کی نشستیں،پہیے اور دیگر حصے سمندر کی گہرائی میں تلاش کر لیئے گئے۔انڈونیشی حکام کے مطابق نئے طیارے کا بلیک باکس ملنے کے بعد جزیرہ جا وا کے نزدیک سمندر میں ہلا ک ہو نے والی189افراد اور طیارے کو پیش آنے والی وجو ہات کی تفصیلات کے بارے میں پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے بتایا کہ سرچ ٹیمیںسمندر کی تہہ میں 25-35 میٹر تک گہرائی میں جا کر بوئنگ 737 میکس ایٹ کے ملبے کو تلاش کر نے میں مصروف ہیںجو ٹیک آف کے چند لمحے بعد ہی شمالی انڈوینیشیا کے جزیرہ جاوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ کمانڈر آف انڈوینیشن نیوی سرچ اینڈ ریسکیوکا کہنا ہے کہ آج سے دوبارہ حادثے کی جگہ پر تلاش شروع کی جائے گی جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔