جکارتہ۔ 28 جولائی (اے پی پی) انڈونیشیا آئندہ وِیک اَینڈ پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار پانے والے 14 افراد کی موت کی سزاوں پر عملدرآمد کر دے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل ایچ محمد پراسیتیو نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے سٹیٹ پیلس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہ جن افراد کو موت کی سزا دی جائے گی، ان کا تعلق نائجیریا، زمبابوے اور بھارت سے ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان سزاوں پر ہفتہ یا پھر اتوار کو عملدرآمد کیا جائے گا۔