جکارتہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں بورڈنگ سکول کی عمارت منہدم ہونے سےاموات 50 سے تجاوز کر گئیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں واقع مدرسے کی عمارت کے ملبے کا بیشتر حصہ صاف کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 13 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثہ سیدوارجو نامی قصبے میں واقع "الخزینی اسلامی بورڈنگ اسکول" میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں نوعمر …
انڈونیشیا میں بورڈنگ سکول حادثہ میں اموا ت 50 سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
جکارتہ ۔6اکتوبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں بورڈنگ سکول کی عمارت منہدم ہونے سےاموات 50 سے تجاوز کر گئیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں واقع مدرسے کی عمارت کے ملبے کا بیشتر حصہ صاف کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 13 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثہ سیدوارجو نامی قصبے میں واقع "الخزینی اسلامی بورڈنگ اسکول” میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں نوعمر طالب علم موجود تھے۔ عمارت گرنے سے کنکریٹ کے بھاری ملبے تلے دب کر درجنوں طالب علم جاں بحق ہو گئے۔
انڈونیشین ڈیزاسٹر میٹی گیشن ایجنسی کے نائب سربراہ بودی ایراوان کے مطابق، اب تک 50 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ریسکیو ٹیمیں پیر کی شام تک باقی لاپتہ افراد کی تلاش مکمل کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ریسکیو ٹیموں نے اتوار کی شب تک 80 فیصد ملبہ ہٹا لیا تھا اور اس دوران مزید لاشیں اور جسمانی اعضا برآمد کیے گئے۔ت
احال عمارت گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں تعمیراتی نقائص اور انتظامی غفلت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکام نے آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اور اسکولوں کی عمارتوں کا فوری آڈٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔








