جکارتہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) انڈونیشیا میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اموات 36 ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی جاوا میں 22 ستمبر کو آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 36 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 16 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔