اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ انڈونیشیا میں ایک پاکستانی شہری کو سزا ہونے والی تھی اس حوالے سے میری ذمہ داری لگائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پاکستانی شہری کی …
انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ انڈونیشیا میں ایک پاکستانی شہری کو سزا ہونے والی تھی اس حوالے سے میری ذمہ داری لگائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پاکستانی شہری کی سزا پر عملدرآمد کو موخر کردیا گیا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ آپ کی اور سینٹ کی مداخلت کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے۔








