- Advertisement -
جکارتہ۔10ستمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشین محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی صوبہ پاپوا میں ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5بجکر 7منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل پرجس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔
- Advertisement -
زلزلے کا مرکز ضلع ممبرامو میں ممبراموٹینگہ کے شمال مغرب میں 37کلومیٹر میں دور10 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326549
- Advertisement -