26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںانڈونیشیا میں6.4 شدت کا زلزلہ، جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

انڈونیشیا میں6.4 شدت کا زلزلہ، جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

- Advertisement -

جکارتہ۔29اگست (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم فی الوقت کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے نے انڈونیشیا کےموسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کے حوالےسے بتایا کہ مغربی صوبے سماٹرا میں پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر29 منٹ پر زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر6.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزے کامرکزضلع کیپولوان مینٹاوائی (مینٹاوائی جزائر) کے 116 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جس کی گہرائی سمندر کی تہہ سے 10 کلومیٹرنیچے تھی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324445

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں