جکارتہ ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندرمیں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فلائٹ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بنگکا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگکال پینانگ جا رہی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں حکام کے مطابق فلائٹ پر تین بچوں سمیت 178 افراد سوار تھے۔ جہاز میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان بھی شامل تھے۔اب تک کسیکے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔فلائٹ جے ٹی 610 کا صبح 6 بجکر 20 منٹ پر پرواز کے کچھ ہی منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔