انڈونیشیا کے جزیرہ امبون کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ

128
Earthquake tremors
Earthquake tremors

جکارتہ ۔ 7 اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرہ امبون کے قریب 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو جزیرہ امبون کے مغرب میں 213 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔