انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6 شدت کا زلزلہ

239

جکارتہ ۔16جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارےنے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیر کی صبح 6 بجکر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز صوبے آچے کے شہر سنگکل میں 48 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 21 نومبر کو انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 602 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔