جکارتہ ۔06 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیاءکے صوبہ سماٹرا میں سیاحتی قصبہ کے قریبی ماﺅنٹ بینا بونگ سے آتش فشاں لاوا کا اخراج شروع ہوگیا۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کارو نامی ضلع کے مقامی حکام نے سیاحوں اور گرد ونواحی آبادیوں کو آتش فشاں پہاڑ کی قریبی ڈھلوان والے علاقوں میں جانے سے بھی روک دیا ہے ۔