28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںانڈونیشین آڈٹ بورڈ کے وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد...

انڈونیشین آڈٹ بورڈ کے وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین سے ملاقات

- Advertisement -

انڈونیشین آڈٹ بورڈ کے وفد کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین سے ملاقات
دونوں ممالک کے برادرانہ سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشن میں دوطرفہ باہمی تعلقات اور تکنیکی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے، رانا اسد امین
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) انڈونیشین آڈٹ بورڈ کے ایک وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین سے جمعرات کو یہاں آڈٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ انڈونیشیا کے آڈٹ بورڈ کا چھ رکنی وفد ہاری اظہر عزیز کی سربراہی میں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان کے آڈیٹر جنرل اور انڈونیشن آڈٹ بورڈ دونوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے، دونوں ادارے تاریخی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، ہمارے لئے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہمیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ہم دونوں ممالک میں عوامی احتساب اور شفافیت کو مزید فروغ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1927

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں