21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںانڈین ویلز اوپن ٹینس مینزڈبلز،جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی...

انڈین ویلز اوپن ٹینس مینزڈبلز،جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کا فاتحانہ آغاز

- Advertisement -

کیلیفورنیا۔10مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

جو سیلسبری اور نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کےابتدائی رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔اے ٹی پی کے زیراہتمام انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

- Advertisement -

پیر کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو 6-7(9-11)،6-4 اور 7-10سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہرکر دیا بلکہ فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں