انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،آریانا سابالینکا اورماریہ سکاری سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

73
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

کیلیفورنیا۔16مارچ (اے پی پی):بیلاروس کی آریانا سابالینکا اور یونان کی ماریہ سکاری اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔

انڈین ویلز اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آریانا سابالینکا نے امریکی ٹینس کھلاڑی کو کو گیف کو شکست دی جبکہ یونان کی ماریہ سکاری نے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا کو مات دے کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آریانا سابالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی کو کو گف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یونان کی ماریہ سکاری نے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا کو6-4، 5-7 اور 1-6 سے مات دی۔