دھرم شالہ ۔10مئی (اے پی پی):رائل چیلنجرز بنلگورو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے58 ویں میچ میں پنجاب کنگز کو 60رنز سے شکست دے دی،یہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی لیگ میں پانچویں فتح ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کے ویرات کوہلی نے 92 اور رجت پاٹیدار کے 55 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ویرات کو ہلی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلے گئے لیگ کے 58 ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 92 رنز کی اننگز کھیلی ،رجت پاٹیدار55 اور کیمرون گرین 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے تین جبکہ ودھوت کاورپا نے دو کھلاڑی کو آئوٹ کیے ۔
جواب میں پنجاب کنگز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور وہ 17ویں اوورمیں 181 رنز بنا سکی،پنجاب کنگز کے ریلی روسو نے 61 اور ششانک سنگھ نے 37 رنز بنائے۔رائل چیلنجرز بنگلورو کے سراج سنگھ نے تین جبکہ سوپنل سنگھ،لوکی فرگوسن اور کرن شرمانے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
یوں رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو میچ میں 60 رنز سے ہرادیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے ویرات کوہلی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔