17.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںانڈین پریمیئر لیگ ، ریان پراگ پہلے تین میچوں میں راجستھان رائلز...

انڈین پریمیئر لیگ ، ریان پراگ پہلے تین میچوں میں راجستھان رائلز کی قیادت کریں گے

- Advertisement -

نئی دہلی۔20مارچ (اے پی پی):ریان پراگ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل )2025 کے ایڈیشن کے پہلے تین میچز میں راجستھان رائلز (آر آر)کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آر آر کے باقاعدہ کپتان سنجو سیمسن کے فٹنس مسائل کے باعث 23 سالہ آسام کے بلے باز ریان پراگ عارضی طور پر راجستھان رائلز کی قیادت کریں گے ، اپنے ابتدائی تین میچز کے بعد باقاعدہ کپتان سنجو سیمسن راجستھان رائلز کی قیادت کریں گے ۔

ریان پراگ کی کپتانی کی خبر کا انکشاف سنچو سیمسن کی ایک غیر رسمی ٹیم چیٹ کے دوران ہوا، جس کی ویڈیو راجستھان رائلز کے سوشل میڈیا ہینڈلز نے پوسٹ کی تھی۔سنجو سیمسن نے ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی اگلے تین میچوں کے لئے مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں۔اس ٹیم میں بہت سے لیڈرز ہیں۔ آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں راجستھان رائلز ٹیم کی ابتدائی تین میچوں میں قیادت ریان پراگ کریں گے۔

- Advertisement -

سنجو سیمسن نے امید ظاہر کی ہے کہ ہرکھلاڑی ان تین میچز میں ریان پراگ کو سپورٹ کرے گا ۔سنجو سیمسن اپنی دائیں شہادت کی انگلی کی چوٹ سے مثبت طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں، ان کو یہ چوٹ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران لگی تھی ۔

وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو اس کے لئے سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا ہے اس وجہ سے ریان پراگ پہلے تین میچز ٹیم آر آر کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ سنجو سیمسن ممبئی میں آئی پی ایل کے کپتانوں کی میٹنگ میں آر آر کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ راجستھان رائلز کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل )2025 کے ایڈیشن میں 23 مارچ کو سن رائزرزحیدرآباد کے خلاف اپنی مہم کاآغاز کرے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574592

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں