انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن

68

بنگلور ۔ 17 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، رائزنگ سپر جینٹس کی ٹیم آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ لیگ کا کوالیفائر 2 اور لیگ کا فائنل سے قبل آخری میچ (کل) جمعہ کو ایم چنا سوامی سٹیڈیم، بنگلور میںکھیلا جائیگا۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اس میچ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے، کوالیفائر ٹو کی فاتح ٹیم لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم ہوگی، جس کا فائنل میں مقابلہ رائزنگ سپر جینٹس سے ہوگا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ٹو 19 مئی جبکہ فائنل 21 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔