انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا

87

ممبئی ۔10 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات کو واحد میچ کھیلا جائیگا جس میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل ٹین کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں (آج) کے واحد میچ میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو بھی ایک میچ کھیلا جائیگا، جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور رائزنگ پونے سپر جینٹس کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ ، دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔