وانکھیڈے۔31مارچ (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 117 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ریان ریکلٹن نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایشوانی کمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گزشتہ روز وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے 16.2 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رمندیپ سنگھ 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ایشوانی کمار نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف 12.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ریان ریکلٹن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 42 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے۔ اینڈرے رسل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577662