انکل سرگم کے تخلیق کار ، مصنف و آرٹسٹ فاروق قیصر کی سالگرہ 31 اکتوبر کو منائی جائے گی

70

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):ملک کے معروف اور پہلے کٹھ پتلی کردار انکل سرگم کے تخلیق کار ، مصنف و آرٹسٹ فاروق قیصر کی سالگرہ 31 اکتوبر کو منائی جائے گی۔1976 میں انکل سرگم کا پی ٹی وی پر نشر ہونے والا بچوں کا شو کلیاں ، پہلا کٹھ پتلی کردار ہے ۔انکل سرگم کے ساتھ ماسی مصیبتے کی جوڑی نے ان کے پرستاروں سے زبردست پذیرائی حاصل کی۔

فاروق قیصر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آرٹس کالج سے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔1993 میں فاروق قیصر کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی جانب سے انہیں1997 میں ‘کٹھ پتلی کے ماسٹر’ کا لقب بھی دیا گیا ۔ 2010 میں انکل سرگم کوپی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔